شہباز شریف میں نے ان سے بات کی،جو آپکو اشاروں پرچلاتے ہیں: عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب

Share
پی ٹی آئی کا. لانگ مارچ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تیسرے روز کے آغاز کے لیے عمران خان مریدکے پہنچ چکے ہیں۔ عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کیا ہے اب اس کے بعد اس مارچ کا رخ گوجرانوالہ کی طرف ہے

چیئرمین تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے تیسرے روز مریدکے میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر دو تین باتیں کریں گے۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میں نے ان سے بات کی، جو آپ کو اشاروں پر چلاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ’میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی، جن سے ملنے کے لیے آپ گاڑی کی ڈگی میں چپ کر جاتے تھِے‘۔عمران خان نے کہا کہ ’تمھارے پاس ہے کیا جو میں تم سے بات کروں‘۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’میں نے ان سے بات کی جو تمھیں اشاروں پر چلاتے ہیں، اور میں نے ایک بات کی کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کراؤ اور کوئی بات نہیں کی‘

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *