مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Share

ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس جارہا تھا۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔ ٹرک میں موجود فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا گیا، تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حملے میں متعدد بھارتی فوجی مار گئے ہیں۔مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع کے بعد بھارتی فوجیوں کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے نام پرعام نہتے شہریوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar