جعلی ڈگری کیس: سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاواضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی تھی۔جعلی ڈگری پر ایف آئی اے نے سابق سی ای او ڈریپ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar