چیف الیکشن کمشنرکا نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آج ہی ہٹانے کا حکم

Share

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد خان چیمہ کو آج ہی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔صاف شفاف الیکشنز کے لیے نگراں وزراء کو ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نگراں وزیر فواد حسن فواد کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پرالیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکم دیا کہ احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، لہٰذا آج ہی عمل کروائیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar