ملک بھر میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

Share

عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد کی تین نشستوں پر مجموعی طور پر 345 نامزدگی فارم جاری ہو چکے ہیں، راولپنڈی کے سات حلقوں کے لیے 415 سے زائد فارم کا اجراء کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) 20 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں.گزشتہ روز متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے اور جمع کرائے۔امیدوار 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar