کوئٹہ میں بندر کا حملہ، 5 افراد زخمی

Share

کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ پر آنے والے ایک بندر کو پکڑنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، مذکورہ بندر نے 2 روز کے دوران حملہ کر کے 5 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔بندر کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ کے مکینوں نے بتایا ہے کہ علم دار روڈ پر 1 بندر 2 روز سے موجود ہے جسے پکڑنے کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بندر 2 روز کے دوران 5 افراد کو زخمی کر چکا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ بندر ابھی بھی ایک گھر کی چھت پر موجود ہے۔علاقہ مکینوں کہنا ہے کہ انہوں نے بندر پکڑنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا مگر انہوں نے بندر پکڑنے سے معذرت کر لی، اب وائلڈ لائف کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar