صوبائی دارلحکومت لاہور میں شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے لگائے گئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی محفوظ نہ رہے ، لوئرمال اور ٹبی سٹی سے پچیس لاکھ مالیت کا سامان چوری ہو گیا ۔

Share

لوئرمال سے پندرہ لاکھ مالیت کے سامان چوری کا مقدمہ سرویلنس انچارج ساجد کی مدعیت میں تھانہ لوئرمال میں درج کیا گیا ۔لاکھوں مالیت کا سامان چوری ہونے پر سرویلنس انچارج حسیب نے تھانہ ٹبی سٹی درخواست جمع کروا دی ۔اس سے قبل رائیونڈ، مغلپورہ اور غالب مارکیٹ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان چوری ہو چکا ہے،گلبرگ سے چورسیف سٹیز کا 20لاکھ کا سامان،رائیونڈ سے 38لاکھ اور مغلپورہ سے 40لاکھ سے زائد کا سامان چوری کر چکے ہیں۔

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *