پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم بیوی سمیت گرفتار

Share

لاہور پولیس نے شیخوپورہ میں میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فرزانہ نامی خاتون کو اس کے شوہر سمیت شیخوپورہ میں قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پھینک دی تھیں۔حکام کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان علی حسن اور اسکی بیوی کلثوم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …