
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیےگئے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیے۔پولیس کا کہنا ہےکہ تمام ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے، دوسری جانب پی ٹی آئی کے ان اہم رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل نہیں کر پائیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے سے بھی محروم رہیں گے