کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 اافراد اغوا

Share

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں تنگوانی لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا۔کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔کندھ کوٹ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران اغواء ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔دوسری جانب کندھ کوٹ میں 2 افراد کے اغواء کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا ہے۔مظاہرین کے احتجاج کے باعث تنگوانی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغویوں کو بازیاب نہیں کروایا جائے گا، احتجاج جاری رہے گا

Check Also

شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنےکی درخواست مسترد

Share وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم …