
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔نگراں وزیراعلیٰ نے تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے اور عوام کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسدا دتجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت کے بعد تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔