مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

Share

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سندھ کی سیاست پر نظریں جما لی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ن لیگ نے سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت کو آج اور امیدواروں کو پیر کو طلب کیا ہے۔لیگی قائد بھی جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔گزشتہ روز ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا گیارہواں اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل پندرہ اور پنجاب اسمبلی کی اکتیس نشستوں کے لئے انٹرویوز کیے گئے تھے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …