
پنجاب حکومت نے سنگین جرائم کے 10 ہزار سے زائد قیدیوں کی پیرول پر رہائی مسترد کردی۔ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کی تجویز وزارت داخلہ نے دی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے پیرول پر رہائی کی تجویز دی۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تجویز پر بحث ہوئی، جس کے بعد قیدیوں کی پیرول پر رہائی مسترد کی گئی