چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Share

خیبر کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردوں نے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے مشترکہ چیک پوسٹ پر رات کے وقت حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے مشترکہ نالہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، شہداء میں نائیک مراد اور سپاہی غفار شامل ہیں، جبکہ زحمیوں میں نائب صوبیدار شفیع الرحمن، سپاہی شفیع اللہ،الیاس، صدام، لقمان اور ایک پولیس اہلکار طارق بھی شامل ہیں۔جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar