ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Share

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعے کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اگرچہ جمعہ کو قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر حالیہ دنوں میں قیمت 79 ڈالر سے نیچے آئی ہے، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہےبرینٹ فیوچر تیل کی قیمت میں 9 سینٹ بڑھ کر76.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 10 سینٹ سے بڑھ کر71.68 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔نومبر کے اختتام پر جب تیل قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، تو خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے زائد تھی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …