توشہ خانہ کیس : سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …