سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

Share

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتارمبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اور یہ کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان اندرون سندھ کےتاجرکےاغواکی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے، اور کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …