بابر اعظم کے 50 ٹیسٹ میچ مکمل

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آج اپنے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔اس موقع پر کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو سوینیئر اور کیپ پیش کی۔شان مسعود نے بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے

آپ نے پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہےشان مسعود نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ ہمارا بیٹر ورلڈ کلاس میں آ سکتا ہے، آپ نے پاکستان کی کپتانی کی ہے، ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ شروعات ہیں، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ بابر اعظم آج پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں

Check Also

امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی …