پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن درخواستوں پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہرخان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت نو عہدیداروں کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر سمیت 13 افراد نے درخواستیں دائر کی ہیں۔دوسری جانب ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا رکھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar