سربراہ فیض آباد دھرنا کمیشن و ممبر کیلئے 76 لاکھ روپے کی منظوری کا امکان

Share

سربراہ فیض آباد دھرنا کمیشن اور ایک ممبر کے لیے 76 لاکھ روپے اجراء کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی رقم جاری کرنے کی آج منظوری دے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ دھرنا کمیشن سید اختر علی شاہ اور ممبر طاہر عالم خان کو تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی جبکہ کمیشن کی مدت 2 ماہ سے بڑھائی گئی تو مزید تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن میں حاضر سروس سرکاری آفیسر کو تنخواہ اور مراعات نہیں ملے گی۔فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …