توہین الیکشن کمیشن: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف سماعت آج ہوگی

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج ہوگی۔ممبر نثار احمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن آج توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کرے گا۔ تمام ممبران اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔فوادچوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے فوادچوہدری کے وکلا اور فیملی کو سماعت سننے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar