ٹوبہ ٹیک سنگھ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا

Share

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں شوہر، بیوی، بچی اور خاتون شامل ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، بچی اور خاتون شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے موقع سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔قتل ہونے والا گھر کا سرپرست عبدالقدیر ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھا، اور اس نے چند سال قبل دوسری شادی کی تھی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …