ٹریفک پولیس نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کروا دی

Share

پنجاب بھر میں میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور بھی آسان بن گیا، حکومت نے آن لائن ایپ متعارف کروا دی ہے۔لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے نہ لمبی کی قطار کا انتظار نہ ٹریفک پولیس کے دفتر جانے کی الجھن ہوگی، شہری اب گھر بیٹھے ہی لائسنس بنا سکتے ہیں۔شہری اس ایپ پر نام، شناختی کارڈ نمبر اور ضروری معلومات درج کرنے کے بعد ہاتھوں ہاتھ لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔آن لائن ایپ متعارف کروانے کے بعد پہلے ہی روز لائسنسنگ سینٹرز پر لوگوں کا رش کم ہو گیا، صارفین نے حکومتی اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا وقت اور پیسہ بچ سکے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …