سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار

Share

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جب کہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئیسی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar