شوکت ترین سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

Share

سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف اور سیاست کو خیرباد کہنے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔شوکت ترین نے چیئرمین سینیٹ سے شوکت ترین دبئی میں ملاقات کے دوران اپنا استعفی پیش کردیا، جو منظورکرلیا گیا ہے۔انہوں نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیات تھا۔واضح رہے کہ رہے شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar