فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا

Share

فراڈ کیس میں زیرحراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا، انہیں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، انہیں ڈیوٹی جج غلام مصطفٰی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اور ڈیوٹی جج سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔گزشتہ روز فواد چوہدری کا اسلام آباد سے ایک دن کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar