
پی ٹی آئ کے لانگ مارچ سے متعلق سیاسی فیصلے کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

یہ اعلی سطحی سیاسی کمیٹی میں 11 ارکان پر. مشتمل ہیں جس کی صدارت وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے کے لیے قائم کی گئی ہے کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، امین الحق، آغا حسن بلوچ، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب، سردار خالد مگسی، میاں افتخار اور حنیف عباسی شامل ہیں۔لانگ مارچ کے حوالے سے بنائی گئی اس کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کے روز ہو گا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے مطالبات کو دیکھے گی اور ضرورت پڑنے پر تحریک انصاف سے سیاسی معاملات پر بات چیت کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے