بھٹو کیس: سماعت براہ راست دکھانے کی تیاری، جج فیصلہ کرینگے

Share

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات دکھانے سے متعلق جج فیصلہ کریں گے۔ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات کے حوالے سے دو رکنی کمیٹی پیر کو رپورٹ پیش کرے گی۔ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی. نشریات براہ راست دکھائی جائیں یا ریکاڈنگ جاری کی جائیں، اس حوالے سے کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس میں صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کی سماعت کرے گا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی ، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar