
توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا ایک بار پھر نیب سے بلاوا آگیا۔نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 11 دسمبر کو صبح 10 بجے نیب میلوڈی آفس طلب کیا گیا ہے۔