پرویز الہٰی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

Share

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہنما پرویز الہٰی کے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران ان کے وکیل عمیر شفیق پیش ہوئے۔پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی دل کے مریض ہیں اور گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی، وہ ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان سے چیک اپ کروانے کے خواہاں ہیں۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہفتے کے روز ڈاکٹر نعمان نصیر کو پرویز الہٰی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بعد ازاں اے ٹی سی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو ڈاکٹر نعمان کی پرویز الہٰی سے ملاقات کے احکامات جاری کر دیے گئے

Check Also

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا

Share وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا …