دعا بھٹو اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی خفیہ شادی طلاق تک کیوں پہنچی؟

Share

سندھ سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی رہنما دعا بھٹو نے اپنے شوہر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا کیس دائر کر دیا ہے، دعا بھٹو نے عدالت میں خلع کا کیس کیوں دائر کیااس حوالے سے وجوہات سامنے آ گئیں ہیں ۔دعا بھٹو کا خلع کی درخواست میں کہنا ہے کہ 2018ء میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی، 5 لاکھ روپے حقِ مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا، نکاح نامہ حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو آج تک مجھے فراہم نہیں کیا گیاان کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر 2019ء کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں مجھے بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔دعا بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ روز بروز حلیم عادل شیخ کا رویہ تبدیل ہو رہا ہے، وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں، وہ بدتمیزی کے علاوہ مجھے ذہنی طور پریشان اور ٹارچر بھی کرتے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے میری زندگی تباہ کر دی ہے، ان کا رویہ نامناسب ہے، میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔انہوں نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے اپنی پہلی 2 بیویوں کو بنگلوں میں رکھا ہوا ہے، جبکہ مجھے کرائے کے فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔دعا بھٹو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ حلیم عادل سے خلع دلوائی جائے، 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچ دینے کا حکم بھی دیا جائے واضح رہے کہ کہ سال 2018 می میں پہلے سے دو شادیاں کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے خفیہ شادی رچائی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar