غیر شرعی نکاح کیس: سماعت پیر تک ملتوی

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت درخواست گزاروکیل کی استدعاپر پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔درخواست گزاروکیل راجارضوان عباسی کی دائر کردہ درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئرسول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔وکیل نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔ پیرتک کا وقت دے دیں دستاویزات جمع کروا کے اسی روز دلائل بھی دے دیں گےغیر شرعی نکاح کیس: درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar