سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا بھائی عدالت سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

Share

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہبازعلی رضوی نے سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پرسرکاری کاغذات ادھر ادھر کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔جسٹس شہبازعلی رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزم گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش جو پولیس نے ناکام بنا دی، اور اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar