پولیس کی کارروائی، قتل اغواء و ڈکیتی میں ملوث 6 گینگ گرفتار

Share

جہلم میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اغواء، ڈکیتی، چوری میں ملوث چھ گینگ گرفتار کرلیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے مطابق گرفتار گینگز میں دوخواتین سمیت  27خطرناک ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ، ملزمان قتل،اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ڈی پی او جہلم کاکہنا ہے کہ ملزمان سے 40لاکھ نقدی،ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان سے 13پستول، 12موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار گینگز میں بالی گینگ، نیازی گینگ اور دیما گینگ شامل ہیں، ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ ملزمان تھانہ دینہ، تھانہ ڈومیلی، تھانہ کالاگجراں، جلال پورشریف، پنڈادادنخان پولیس کو مطلوب تھے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …