بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم کا غیر شرعی نکاح کیس میں بیان قلمبند

Share

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے خلاف کیس میں خاور مانیکا کے گھریلو ملازم نے اپنا بنای قلمبند کرادیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے 25 نومبر کو مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پر تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست کی تھی۔سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا کا بیان قلمبند کیا۔ درخواست میں خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں نکاح ہوا، ہم دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔خاور مانیکا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ان کی سالی نے 2014 میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے متعارف کروایا جو پیری مریدی کی آڑ میں ہمارے گھر داخل ہوئے اور میری عدم موجودگی میں بھی کئی بار ہمارے گھر آئے۔درخواست میں خاور مانیکا نے مؤقف اپنایا کہ کچھ عرصہ بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ازدواجی زندگی میں مداخلت کی، اس دوران ذلفی بخاری بھی کئی مرتبہ عمران خان کے ہمراہ میرے گھر آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar