عمران خان کی 190ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Share

سابق وزیراعطم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔گزشتہ دنوں نیب نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرففتار کیے تھےچیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar