امریکی جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، ذمہ داری حوثیوں نے قبول کرلی

Share

بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر کمرشل جہازوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں پر حملے سے باخبر ہیں، جبکہ امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ڈرونز کو مار گرایا ہے۔یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو اسرائیلی جہازوں پر حملہ کیا گیا۔ایک جہاز کو میزائل اور دوسرے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جہازوں کو وارننگ نظر انداز کرنے پر نشانہ بنایا، حملے میں اسرائیل ایک جہاز تباہ ہوگیا۔

Check Also

امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی …