
راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ خاندانی رنجش پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔