عمران خان کی 190 ملین پاونڈ کیس میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کردی، اور احتساب عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھا اورعلی اعجاز نے درخواست دائر کی، جس میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔جج محمد بشیر نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar