لاہور میں کالج کی طالبہ اغواء، 30 لاکھ روپے تاوان طلب

Share

لاہور کے علاقے ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغواء کر لیا گیا، نامعلوم اغواکاروں نےتاجروالد سے30لاکھ روپے تاوان مانگا ہے۔لاہور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور اب ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواء کیا ہے، طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم اغواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے، اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مغویہ کے والد نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع کردی، اور پولیس نے نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar