تحریک انصاف کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور

Share

انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 42 کارکنان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی اور تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ خوازہ خیلہ میں کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا اور تمام کارکنان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar