منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی اشتہاری قرار، مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

Share

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی، اور مونس الہیٰ سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردیے گئے ہیں۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور عدالتی حکم پر مونس الٰہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔مؤنس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …