خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت خارج، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

Share

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی کے دینے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے عمران خان کی بریت خارج کردی اور کہا کہ سیشن عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں ٹرائل 20 دسمبر کو شروع ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست خارج کردی، مزید کاروائی کیلئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔سول جج مریدعباس نےبریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں ٹرائل 20 دسمبر کو شروع ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔خاتون جج دھمکی کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان نے 20 اگست کو ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar