نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج

Share

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کےلیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔درخواست گزار نے 90 دن مکمل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …