کم عمر ڈرائیور بچی کو چھڑوانے کیلئے وزیراعلیٰ کا نام استعمال کرنے والے ملزمان گرفتار

Share

پنجاب پولیس نے ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر لڑکی کو چھڑوانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس نے ملزم یاسین سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا۔ملزم یاسین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا تھا، اور خود کو اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیرِ اعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا تھا۔ملزم یاسین نے بچی کو چھوڑنے کیلئے پولیس کو دھمکیاں بھی دی تھیں، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …