کوہستان میں لڑکے کیساتھ مبینہ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل

Share

کوہستان کے علاقے شریال میں سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کوخاندان کے افراد کی مشاورت پرقتل کیا گیا، لڑکی کے والد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی مسعود خان نے آج نیوز کو بتایا کہ کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں شریال کے مقام پرکچھ روز قبل مبینہ طورمقتولہ اور ایک دوسری لڑکی کی لڑکے کے ساتھ تصاویرالگ الگ وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد لڑکی کوخاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیا گیا۔ڈی ایس پی مسعود کے مطابق لڑکی قتل کی ایف آئی آر درج کر کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے، واقعے میں معاونت اور سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دوسری لڑکی کومقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں اس نے بیان دیا کہ اس کی جان کو اس کے خاندان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اس بیان کے بعد عدالت نے لڑکی کو اس کے گھر بھیج دیا۔لڑکیوں کے ساتھ وائرل تصاویر میں دکھائی دینے والا لڑکا روپوش ہے۔اس سے قبل 2012 میں بھی ایک وڈیو وائرل ہونے پر جرگے کے حکم پر پانچ خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کر دیاگیاتھا۔ کئی سال کے ٹرائل کے بعد ملزمان کو رواں سال ہی بری کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar