بنوں میں افغان باشندے کا خودکش حملہ، دو شہری شہید، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

Share

بنوں کےعلاقے بکاخیل میں موٹر سائیکل سوارخودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق خودکش بمبار اتوار کے روز موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرایا، دھماکے میں 2 شہری شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا اور بعد ازاں اس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar