بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Share

لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ 18 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور انکوئری کا ریکارڈ لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …