
اسرائیل نے اتوار کو فضائی حملہ کرکے دمشق ایئرپورٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ یہ حملہ پروازیں بحال ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیا گیا۔ ایسا ہی حملہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اسرائیل نے اتوار کی شام نشانہ بنایا اسرائیلی حملے میں رن وے کو تباہ کردیا گیا جبکہ دمشق کے فوجی فضائی اڈے سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، واضح رہے کہ شام میں 2011میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے سیکڑوں فضائی حملے کئے ہیں