اٹھک بیٹھک کی سزا کے دوران چوتھی جماعت کے طالبعلم جاں بحق

Share

بھارت میں سرکاری اسکول میں ٹیچر کی جانب سے ملنے والی اٹھک بیٹھک کی سزا کے دوران چوتھی جماعت کے طالبعلم کی موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق جے پور میں سرکاری اسکول میں پڑھنے والے چوتھی جماعت کے طالبعلم رودر نارائن کی موت اس وقت ہوئی جب منگل کو ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر اسے سزا کے طور اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچر نے 10 سالہ نارائن کو کلاس کے اوقات میں اسکول کے احاطے میں چار ساتھی طلبہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو انہیں سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کرنے کا حکم دیاجیسے ہی نارائن نے اٹھک بیٹھک شروع کی تو وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا، یہ دیکھ کر فوراً اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچے کو قریبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …